Ehsas Rashan Program احساس راشن پروگرام

Ehsaas Rashan Program


حکومت پاکستان کی طرف سے بہت ہی شاندار اقدام کیا گیا ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے راشن عطیہ کرنے والے اور راشن لینے والے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
"احساس راشن رابطہ پلیٹ فارم" راشن کے ضرورت مند افراد اور راشن عطیہ کرنے والے مخیر حضرات کو ملانے کے لیے خاص طور پر قائم کیا گیا ہے۔
کوشش کریں اگر آپ عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو بھی اپنی رجسٹریشن کریں اور مستحق لوگوں کی لسٹ میں سے اپنے قریبی لوگوں کو راشن عطیہ کریں اور اگر آپ کی نظر میں کوئی مستحق ہے تو اس کی رجسٹریشن لازمی کروائیں۔
اگر آپ کو راشن کی ضرورت ہے تو اپنی درخواست درج ذیل لنک پر جمع کروایئں۔

اگر آپ راشن عطیہ کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل لنک پر خود کو رجسٹر کروا کر مستحقین کی فہرست تک رسائی حاصل کیجیے۔
راشن عطیہ کرنے کے خواہشمند افراد کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ فہرست سے منتخب کردہ مستحقین تک راشن پہنچائیں۔

Comments