پورے پاکستان میں ہیلی کاپٹر سے سپرے

پورے پاکستان میں ہیلی کاپٹر سے سپرے

رات مجھے 11بجے کے قریب خالہ کے بیٹے کا فون آیا کہ یار ہمسایے کہہ رہے ہیں کہ رات کو پاک آرمی کی طرف سے کرونا وائرس کو ختم کرنے کیلئے پورے پاکستان میں ہیلی کاپٹر سے سپرے ہونا ہے تو اپنے مال مویشی اور سامان وغیرہ اندر کر کے سونا.
انتہائی افسوس ہوا لوگوں کی ذہنیت پر کہ کس طرح لوگ جھوٹی خبروں کو بن سوچے پھیلا دیتے ہیں.
میں نے اسے سمجھایا کہ بھائی ایسا نا تو کچھ ہے اور نا ہی ہوگا آپ بے فکر ہو کر سو جاؤ. پاک آرمی کا دماغ خراب نہیں ہے کہ کرونا کی بجائے خود ہی بندوں کو سپرے سے مارے اور وہ بھی بغیر کسی اعلان کے اور نا ہی کرونا کسی سپرے سے ختم ہونے والا ہے ہاں باقی سب ختم ہو سکتا ہے اتنی سپرے سے ساری فضا زہر آلود ہو جائے گی.
اب اس طرح کے اور بھی تو ہوں گے جنہوں نے کسی اے پوچھا نا ہوگا اور اتنی گرمی میں مال مویشی بھی اندر کیے ہونگے اور رات انتظار کر رہے ہونگے کہ کب جہاز آئے گا.
افسوس ہے یار خدا کا واسطہ ہے کوئی بھی پیغام آگے پھیلانے سے پہلے کم از کم ایک دفعہ اپنی ناقص عقل کو کھول کر سوچ لیا کرو اور اگر وہ کام نا کرے تو اپنے کسی دوست کو بھیج کر اس سے پہلے تصدیق کروا لیا کرو.

Comments