English Teacher Funny Urdu Story

ایک بہت ہی خوبصورت خاتون تھی. اپنے بیٹے کو پاس کے ٹیوشن میں انگریزی سیکھنے کے لئے داخلہ کروا آئی.

 

انگریزی پڑھانے والا ماسٹر جی اس عورت کی خوبصورتی کے بارے میں جانتا تھا. چھٹی کے وقت ماسٹر جی نے اس کے بیٹے سے کہا: اپنی امی کو میرا سلام کہنا.

 

 

بیٹے نے آکر ماں کو کہہ دیا کہ ماسٹر صاحب نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔

خاتون نے بھی بیٹے کے ہاتھوں سلام کا جواب سلام بھیج کر دے دیا.

یہ سلسلہ ہفتے بھر چلا.

 

 

خاتون نے "شوہر” سے مشورہ کیا اور اگلے دن بیٹے سے ماسٹر جی کو کہلوایا کہ امی نے "شام کو گھر پر بلایا ہے”

ماسٹر صاحب خوش

3 دن سے نہایا نہیں تھا، شیروانی کو استری کروایا،
خوشبو چھڑکی اور پہنچ گیا اس عورت کے گھر

 

 

خاتون نے پہلے آوبھگت کی، چائے ناشتہ کروایا، پھر، بیٹے کی تعلیم کے بارے میں معلومات لیں.

ماسٹر جی رسمی باتیں کرنے کے بعد، اپنی اصلیت پہ آیا، کہا: ماشاء اللہ، آپ کو خدا نے بڑی فرصت میں تراشا ہے۔
لیڈی: "وہ تو ہے، شکریہ”
ماسٹر جی: مجھے آپ سے عشق ہو گیا ہے محترمہ
خاتون؛ جی ہاں وہ تو ہے، پر یہ بات اگر میرے شوہر نے سن لی تو بہت مشکل ہو جائے گا، وہ آتے ہی ہوں گے. آپ اب جائیے، کل شام کو پھر آئیے گا تب بات کریں گے. میں انتظار کروں گی.

 

 

ماسٹر جی چلنے کو ہوا ہی تھا کہ باہر سے اس خاتون کے شوہر کی آواز آئی: کون گھر میں گھسا ہے، حرام خور؟

ماسٹر صاحب گھبرایا … میں چھپ جاؤں؟
خاتون نے اسے ساڑھی پہنا دی، گھونگھٹ کر دیا
اور گندم پیسنے والی پتھر کی چکی کے پاس بیٹھا دیا۔۔
اور کہا: آپ آہستہ آہستہ گندم پیسیے  … میں انہیں چائے وغیرہ پلا کر باہر بھیجتی ہوں، آپ موقع دیکھ کر بھاگ جائیے گا۔

 

 

ماسٹر جی لگے چکی چلانے اور گندم پیسنے …

شوہر داخل ہوئے اور پوچھا کہ یہ کون عورت ہے؟

خاتون; پڑوس میں نئے کرایہ دار آئے ہیں، ان کی بیوی ہے، گندم پیسنے آئی ہیں.

شوہر اور بیوی بہت دیر تک ہنسی مذاق اور باتیں کرتے رہے.

1 گھنٹے بعد شوہر نے کہا: میں ذرا کونے کی دکان سے پان کھا کر آتا ہوں اور باہر نکل گیا.

ایک گھنٹے تک گندم پیستے پیستے پسینے میں شرابور ماسٹر جی نے
ساڑھی اتار کے پھینکی اور آنا فانا میں وہاں سے سرپٹ بھاگ لئے.

 

 

15 دن بعد ۔۔۔
عورت کے بیٹے نے ٹیوشن  میں میاں جی سے کہا: "ماں نے آپ کو سلام بھیجا ہے”.
.
.
.
ماسٹر جی گرجے- حرام خورو آٹا ختم ہو گیا ہوگا … کیا 20 کلو آٹا کھا گئے، جو اب دوبارہ سلام بھیجا ہے

Comments